ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / احمد پٹیل پر لگے الزامات کی آزادانہ تفتیش ہو: جے ڈی یو

احمد پٹیل پر لگے الزامات کی آزادانہ تفتیش ہو: جے ڈی یو

Sun, 29 Oct 2017 11:20:20    S.O. News Service

نئی دہلی ، 28؍ اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کی پارٹی جے ڈی یو نے جمعہ کو گرفتار مبینہ دو دہشت گرد وں کی شناخت کانگریس کے قدآور لیڈر احمد پٹیل کے ہسپتال کے ورکر کے طور پر ہوئی جسے لیکر جے ڈی یو کے ترجمان کے سی تیاگی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس مبینہ تعلق کی منصفانہ اور آزاد طریقہ کار سے تفتیش ہونی چاہئے ۔ انہوں نے اپنے سیاسی نظریہ کے تحت احمد پٹیل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی کو اس عمل میں ملوث ہونے کے ثبوت ملتے ہیں تو قانون کو اپناکام کرنا چاہئے ۔ تیاگی نے کہا کہ قومی سلامتی کے پیش نظر ہمارا موقف مکمل واضح ہے ہم اس کے تحت کسی طرح کا کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے ۔ واضح ہو کہ تیاگی نے یہ بیان ایسے وقت میں دیا ہے، جب ایک دن پہلے ہی گجرات کے وزیر اعلی روپانی نے انسداد دہشت گردی دستہ کی طرف سے گرفتار کیا ایک مشتبہ دہشت گردی کا تعلق مبینہ طور سے کانگریس کے قدآور لیڈر احمد پٹیل سے جوڑے تھے ، مختار عباس نقوی نے بھی اس تناظر میں بیان دیا ہے ، تاہم احمد پٹیل نے اس مبینہ الزام کو بالکل مسترد کر دیا ہے۔ گجرات کے وزیر اعلی روپانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انسداد دہشت گردی ٹیم نے جس شخص کو گرفتار کیا ہے وہ اسٹمبروالا بھڑوچ کے ایک اسپتال میں کام کیا کرتا تھا او راس اسپتال کے ٹرسٹی احمد پٹیل تھے۔ گجرات اے ٹی ایس کی طرف سے سورت سے پکڑ گئے گئے دو دہشت گردوں میں سے ایک اسٹمبر والا نے حال ہی میں انکلیشور واقع سردار پٹیل ہسپتال اور ہارٹ انسٹی ٹیوٹ سے ایکوکارڈیوگرام ٹکنیشین کے عہدے سے مستعفی ہوا تھا۔ اس ہسپتال میں جدید سہولیات فراہم کرنے میں احمد پٹیل نے نمایاں کردار ادا کیا۔


Share: